ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ، مریضوں کو پی سی آر پر 35فیصد رعایت

06:54 PM, 3 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب میں ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کا خدشہ، ڈینگی کے مریضوں کو پی سی آر پر 35فیصد رعایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں ڈینگی کا سی بی سی ٹیسٹ 90روپے میں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ ڈینگی کے مریضوں کو پی سی آر پر 35فیصد رعایت حاصل ہو گی۔

مستند ڈاکٹر کے نسخہ پر ڈینگی کے مریض کا پی سی آر ٹیسٹ آئی جی ایم اور آئی جی جی پر 35فیصد رعایت ملے گی۔

واضح رہے کہ نرخوں کی یہ شرخ 30جون 2025ء تک نافذ العمل رہے گی ۔

مزیدخبریں