معروف گلوکارہ کیساتھ کنسرٹ کے دوران ہراسگی کا واقعہ

08:48 PM, 3 Jul, 2024

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف گلوکارہ مونالی ٹھاکر کے ساتھ کنسرٹ کے دوران بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کی مقامی یونیورسٹی میں کنسرٹ تھا جس میں مونالی نے پرفارم کیا، کنسرٹ میں طالبعلموں کے ساتھ ساتھ دیگر افراد بھی موجود تھے اور گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران شائقین میں سے کسی نے نازیبا جملے کسے،گلوکارہ نے نازیبا جملے کسنے پر کنسرٹ روک دیا اور اس شخص پر شدید غصے کا اظہارکیا، ساتھ ہی اسٹیج چھوڑ کر چلی گئیں۔

بعدازاں معاملہ ٹھنڈا ہونے پر گلوکارہ کنسرٹ میں واپس آئیں اور دوبارہ پرفارمنس دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 29 جون کو پیش آیا۔

خیال رہے کہ مونالی ٹھاکر نیشنل فلمز ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکارہ ہیں، انہوں نے کئی بالی وڈ فلموں کیلئے گیت گائے ہیں جن میں ڈھول باجے، چھم چھم اور دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں