(ویب ڈیسک ) پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکل ہنڈا سی ڈی 70 اور ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں تاحال کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔
پاکستان میں مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث عام آدمی کی سواری موٹر سائیکلز کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ہنڈا سی ڈی 70 اور ہنڈا سی سی 70 ڈریم کی بجٹ کے بعد قیمتوں پر تاحال کوئی فرق نہیں پڑا۔
اس وقت ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1لاکھ 57ہزار 900روپے جبکہ ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم 1لاکھ 68ہزار 900روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
ہنڈا سی ڈی 70 سرخ ، سیاہ اور نیلے رنگوں میں جبکہ ہنڈا سی ڈی 70ڈریم سرخ، سیاہ اور سلور کے رنگوں میں دستیاب ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 کی پیٹرول ایوریج بہت اچھی ہے ، یہ موٹرسائیکل ایک لیٹر میں 55کلومیٹر سے زائد سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔