سابق وزیراعظم سائیکل پر گھر کی طرف روانہ، سادگی کی نئی مثال قائم کردی

10:47 PM, 3 Jul, 2024

(ویب ڈیسک) ہالینڈ کے سابق وزیراعظم مارک روٹے نے اپنا عہدہ چھوڑنے اور سادگی کے ساتھ سائیکل پر گھر کی طرف روانہ ہونے پر سادگی کی انوکھی مثال قائم کردی۔

مارک روٹے کی اس ادا سے غیر ملکی میڈیا میں ایک نیا طوفان برپا ہوگیا ہے، دوسری جانب ان کی جگہ ہالینڈ کے انٹیلی جنس چیف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے،صحافیوں کے سامنے روٹے نے وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہا اور اپنی سائیکل پر سوار ہو کرسڑک کے کنارے کھڑے درجنوں حاضرین کے پاس سے گزر گئے۔

سابق ڈچ انٹیلی جنس سربراہ ڈیک شوف نے گزشتہ روز ملک کی دائیں بازو کی حکومت کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا، ہالینڈ کی نئی حکومت کےحلف اٹھانے کے بعد چودہ سال سے ملک کے وزیر اعظم رہنےوالے روٹے سائیکل پرسوار ہو سادگی کے ساتھ گھر روانہ ہوگئے۔

یاد رہے یورپ اور دنیا کو دنگ کر دینے والے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے رہنما گیرٹ ولڈرز کی فتح کے تقریباً 223 دن بعد شوف نے 14 سال اقتدار میں رہنے کے بعد روٹے کی جگہ سنبھال لی ہے۔

واضح رہے روٹے یکم اکتوبر کو اپنے نئے عہدے کا آغاز کریں گے، جب نیٹو کے موجودہ سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کی 10 سالہ مدت ختم ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں