’’اسحاق ڈار کو چور اور اچھی حکومت میں فرق بتانا پڑے گا‘‘

07:10 AM, 3 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار FBR کی ٹیکس کولیکشن 4100 ارب سے تجاوز کر گئی ہے، 54 ماہ بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر چکا یے، یہ وہ خبریں ہیں یہ وہ کامیابیاں ہیں جو ان کرپٹ ٹولے کو چھین سے نہیں بیٹھنے دے رہی، کرپٹ ٹولے کی کرپشن کی دکانیں بند ہوچکی ہیں۔ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ رواں مالی سال کا GDP کی شرح نمو 3.94 فیصد  ہے، اگر ترسیلات زر کو ملایا جائے تو اس سے مجموعی (GNP Ratio) 6.5 فیصد تک پہنچتی ہے، ترسیلات زر 34 فیصد کے اضافے کے بعد  21.7 بلین ڈالر سے بڑھ کر 29.1 بلین ڈالر ہو گئی ہیں۔https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1400337521825914880شہباز گل نے عوام کی طرف سے اپوزیشن رہنمائوں سے پوچھا کہ آپ نے کیوں جو ایکسپورٹس آپ کو پچیس ارب دی گئیں وہ بیس ارب پر لائے ٗ جو ریزرو 18 ارب کے دئیے گئے وہ 9 ارب پر لے آئے ٗ پوری دنیا کے مقابلے میں بجلی کے تیس فیصد مہنگے منصوبے شروع کئے ٗ وہ کک بیکس کہاں لئے اور کہاں گئے۔
مزیدخبریں