پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،3 جون ، 2021
08:42 AM, 3 Jun, 2021
مہلک کرونا وبا سے ایک روز میں 92 اموات، 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ نو تین فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 99 ہو گئی، 3 ہزار 630 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔ ملک میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز سندھ میں ویکسی نیشن مہم تیز اور موثر کرنے کے لیے بڑا اقدام، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا ویکسن نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی جولائی سے تنخواہ بند کرنے کا حکم، وزیراعلی سندھ نے 300 بی ایچ یوز میں روزانہ 30 ہزار، موبائل ویکسی نیشن ٹیم کو 60 ہزار، 90 نجی اسپتالوں کو روزانہ 10 ہزار ڈوز لگانے کا ہدف دے دیا عراق سے آنے والے 4 افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی تشخیص، تمام افراد 25 مئی کو نجی ائیرلائن کے ذریعے عراق سے اسلام آباد پہنچے تھے، متاثرین کے ساتھ مزید 11 افراد بھی پاکستان آئے، صرف ایک کا پتہ لگ سکا، دیگر 10 کی تلاش جاری، تمام افراد کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔اس بار امتحان دیئے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا، دسویں اور بارہویں کے امتحانات 10 جولائی کے بعد ہوں گے، نویں سے بارہویں تک امتحانات چند اختیاری مضامین میں ہوں گے، وزیرتعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کرونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے منتخب امتحانات لے رہے ہیں۔عالمی یوم ماحولیات کی پاکستان کو میزبانی ملنے پر تقاریب جاری، گرین فنانسنگ میں جدت، پاکستان کے پہلے نیچر بانڈ "ڈیٹ ٹو نیچر سویپ" سے متعلق اعلامیہ پر دستخط،، وزیراعظم نے کہا صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگانا ناگزیر ہو چکا، جنگلات اگانا آئندہ نسل کے لیےضروری ہے۔۔۔ تقریب میں "بلیو کاربن" کے حوالے سے عالمی بینک کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔