’’پاکستان کو امریکہ کی کالونی بنا دیا گیا ہے ‘‘

10:01 AM, 3 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپنے مقاصد کے لیے قوانین لائے جارہے ہیں،عام آدمی سے حقوق چھیننے جارہے ہیں ،پاکستان کے لیے ہم نے بھی قربانیاں دی ہیں، پی ڈی ایم کوتوڑنے میں بھی ان لوگوں کا کردار ہے، پی ڈی ایم قوم کی آوازبن گئی تھی،پیپلزپارٹی حکومت کی آلہ کار بنی۔ایک بیان میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہرپارٹی نے اپنا انتخابی مفاد دیکھناہوتاہے ،ہم نے پیپلزپارٹی کےلیے راستے بندنہیں کیے،پیپلزپارٹی نےکچھ ایسےفیصلےکیےجس سےجمہوریت کونقصان پہنچا،اگراجتماعی طورپراستعفےنہیں دیئےتوحکومت طویل مدت تک چلے گی۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کےآپشن کوقبول نہ کرناحکومت کی مددکرنےکےمترادف ہے،جی ڈی پی کے حوالے سے حکومت جھوٹ بول رہی ہے،2001میں جو معادہے ہوئے وہ پاکستان کےخلاف تھے،مریم نواز اورشہبازشریف ایک ہی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں،پاکستان کو امریکا کی کالونی بنا دیا گیا۔
مزیدخبریں