بغیر ماسک ڈرائیونگ پر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے چالان جاری

12:04 PM, 3 Jun, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) بغیر ماسک ڈرائیونگ پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان جاری۔ لاہور میں ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 5021 گاڑیوں کے چالان ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 41 پبلک سروس وہیکلز بھی بند کر دئیے گئے۔ کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر 03 لاکھ 83 ہزار گاڑیوں کے چالان ہوئے۔ 79 پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات بھی درج ہوئے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3346 پبلک سروس وہیکلز بند ہے۔02 لاکھ 59 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ پچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 33 ہزار 449 پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چالان ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے تمام ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی کروانے کی ہدایت کردی۔ ماسک نہ پہننے والے کے خلاف چالانوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں