لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گریڈ 1سے19تک کےملازمین کے الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے ملازمین کے دکھوں کا مداوا کیا ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ 60لاکھ21ہزار ملازمین کوخصوصی الاؤنس دیا جائےگا۔ کابینہ نے الاؤنس کی مد میں2.4ارب روپے کی منظوری دی۔ سال کےآخر میں پنجاب کے عوام کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان او ساہیوال کے لیے ہیلتھ کارڈ کی منظوری دی گئی۔ مفت علاج کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔