کیا سزا یافتہ نواز شریف فیصلہ کرے گا کہ میں غدار ہوں

12:35 PM, 3 Jun, 2022

احمد علی
سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر غداری کا مقدمہ چلانے کی بات ہورہی ہے، کیا نواز شریف اور آصف زرداری میرے اوپر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟ غداری کا مقدمہ کرکے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرل اچھی چیز ہے لیکن ملک کا دفاع بھی ضروری ہے، زرداری اور نواز شریف جن کا سب کچھ باہر ہے کیا وہ مجھ پرغداری کا مقدمہ چلائیں گے. عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کے ہندوستان کے کاروبای طبقے سے گہرے تعلقات ہیں، نواز شریف نے کبھی مودی کے خلاف ایک بات نہیں کی، نواز شریف کے منہ سے کبھی کلبھوشن کا نام نہیں نکلا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے، زرداری کی بیماری پیسہ ہے، پیسہ دیکھ کر اس کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف ہم سے بھی قیمت بڑھانے کا کہہ رہا تھا، ان کا پیسہ اور بچے باہر ہیں، ان کو یہاں مہنگائی سے کیا فرق پڑتا ہے، ہم نے بجلی کی قیمت بڑھنے سے روکی، پیٹ کاٹ کر عوام کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بھی نجی دورہ نہیں کیا، میرا گھر پاکستان ہے، یہ امریکا اور آئی ایم ایف کے غلام ہیں، یہ باہر سے ڈکٹیشن لیتے ہیں، اگر میرا پیسہ بھی باہر پڑا ہوتا تو میں ان کو ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہتا، یہ کبھی ان کے سامنے بات نہیں کرسکتے۔ عمران خان نے کہا کہ پیٹرول پر ساٹھ روپے لٹر ایک ہفتے میں بڑھا دیے گئے اور عام آدمی کا نہیں سوچا گیا، ڈالر مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی آئے گی، روپے کی قدر میں تیس فیصد کمی ہوئی ہے،2 ماہ میں ایکسپورٹس میں 10 فیصد کمی آگئی۔
مزیدخبریں