ویب ڈیسک: کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارویں جماعت کےامتحانات جاری ہیں جبکہ آج اسلامیات کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ بورڈ امتحانات میں آج ہونے والا سیکنڈ ائیر اسلامیات کا پرچہ بھی قبل از وقت آؤٹ پرچہ ہوگیا۔نجی تعلیمی اداروں میں لگے فوٹو اسٹیٹ شاپ پر دستیاب سوالیہ پرچہ کا حل شدہ پیپر بھی موجود ہے۔ اب تک ہونے والے تمام پرچے قبل ازوقت آؤٹ ہو چکے ہیں اور کسی حکومتی عہدیدار نے نوٹس نہیں لیا۔