ویب ڈیسک: پاکستان کے صفِ اول کے اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کر لی ان کی اہلیہ کی شادی پر پہنے گئے عروسی جوڑے کی سامنے آگئیں۔ مداح ان کی اہلیہ کے جوڑے کی قیمت جان کر حیران رہ گئے۔
فیروز خان کی حال ہی میں دوسری شادی ہوئی ہے اور انکی دلہن کے بارے میں حتمی طور پر تو معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون ہیں اور نہ ہی فیروز خان نے اس حوالے سے کوئی بات بتائی ہے۔
البتہ اداکار کی دلہن کے عروسی لباس سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں اور مداح دلہن کے جوڑے کی قیمت جان کے بے انتہا حیران رہ گئے کیونکہ یہ روایتی آسمان کو چھوتی قیمتوں سے کافی کم کا تھا۔
فیروز خان کی دوسری اہلیہ نے شادی کے دن پاکستانی برانڈ افروزہ کا لباس پہنا جس کی قیمت برانڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
البتہ یہ لباس فی الحال ویب سائٹ پر آؤٹ آف اسٹاک ہوچکا ہے، سِلے ہوئے اس جوڑے کی قیمت 30 ہزار 500 روپے ہے جبکہ اگر یہ جوڑا بغیر سِلا لیا جائے تو اس کی قیمت 18 ہزار 500 روپے ہے۔
شادی کی تصاویر سے قبل فیروز خان اور ان کی اہلیہ کی مایوں کی تصویریں سامنے آئی تھیں جس میں دلہن بھی ساتھ بیٹھی تھی۔
خیال رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
بعد ازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔