اندرون سندھ سے اغواءہونےوالابچہ لاہورسے بازیاب

02:04 PM, 3 Jun, 2024

ویب ڈیسک: ٹریفک وارڈنز نے سندھ نرتوڈھیر سے اغوا ہونے والے 06سالہ بچے کو لاہور سے بازیاب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق 06 سالہ بچے فیضان کو نامعلوم اغوا کار سندھ سے لاہور لے آئے، بیجنگ انڈرپاس کے قریب بچے نے ٹریفک وارڈنز کو دیکھ کر مدد کی اپیل کی۔

ٹریفک وارڈنز کے ریسپانڈ کرنے پر اغواکار بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق 06 سالہ بچے نے بتایا کہ اسے زبردستی یہاں لے آئے ہیں، بچے کو تھانہ مغلپورہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، ورثاسے رابطہ کی کوشش جاری ہے۔

اس سلسلہ میں سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے پٹرولنگ آفیسر ڈاکٹر افتخار اور ساتھی ڈرائیور کو شاباش دی اور کہا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں