ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کاؤ بوائز کا روپ دھارلیا، ویڈیو وائرل

04:21 PM, 3 Jun, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک )محمد شکیل خان :  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے دوران   امریکا میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کاؤ بوائز کا روپ دھارلیا، جی کی ویڈیو آئی سی سی نے جاری کردی ہے۔

امریکا میں اس وقت   آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جاری ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے امریکا میں کاؤ بوائز کا روپ دھا ر لیا۔ آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی خصوصی ویڈیو جاری کردی ہے۔

ویڈیومیں شاہین آفریدی،نسیم شاہ،شاداب،حارث سمیت کھلاڑیوں  ہیٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ قومی کھلاڑیوں نےہیٹ  پہن کر مختلف اسٹائل  اپنائے۔

شاہین آفریدی ہیٹ پہن کر ہیروکےاندازمیں دروزاہ کھول کر انٹری مارتے ہیں، ویڈیو کے پیچھے میوزک کمپوزر پال آرمینڈارز کا معروف ٹی وی سیریز میورک کا کمپوزکیا گیا  میوزک لگایاگیا ہے۔

مزیدخبریں