معروف برینڈ کی  لگژری گھڑیوں کی نئی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

05:12 PM, 3 Jun, 2024

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد  معروف گھڑی ساز ادارے رولیکس  نے برطانیہ میں اپنی کچھ گھڑیوں  کے ماڈلز کی قیمت بڑھا دی ہے۔

معروف لگژری گھڑیاں بنانے والی کمپنی نے کچھ  ماڈلز کی قیمتوں میں 4% تک اضافہ کر دیا ہے۔

یادرہے عام طور پر، رولیکس جنوری میں ہر سال اپنی گھڑیوں کی قیمتیں بڑھاتا ہے۔

  رولیکس کے معروف اور مقبول  ترین ماڈل   رولیکس ڈیٹونا کرونوگراف کی قیمت £38,700  (  1کروڑ 38 لاکھ  پاکستانی روپے)ہوگی – جو اس سے پہلے  £37,200  تھی ۔

 اسی طرح گولڈ رولیکس  گولف GMT ماسٹر II کی قیمت بھی £34,000 سے بڑھ کر £ 35,400 (1 کروڑ 26 لاکھ پاکستانی روپے)ہو گئی ہے۔

 یادرہے رولیکس نے برطانیہ میں اس وقت کچھ ماڈلز کی قیمتوں میں تقریباً 4% اضافہ کیا لیکن امریکی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یہ  اضافہ   سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی تک پہنچنے کے بعد  ہوا ہے ، جو اپریل میں £1,932.44 فی اونس پر پہنچی تھی۔

مزیدخبریں