(ویب ڈیسک ) سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمو د قریشی کو بری کردیا ہے۔
سائفر کیس میں بریت کے باوجود شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی ممکن نہیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی لاہور میں درج نو مئی کے آٹھ کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں، لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 26 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی جے آئی ٹی کی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم 26 مئی کو اڈیالہ جیل آئی تھی، نو مئی کے 8 کیسز میں گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی کا لاہور کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی منظور ہوا تھا، شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں درج نو مئی کے 8 کیسز کی تفتیش جاری ہے۔
ادھر شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں فیملی ممبران سے ملاقات ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں زین قریشی سمیت خاندان کے 6 افراد شامل تھے، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 30 منٹ تک جاری رہی۔