(ویب ڈیسک) مظفر آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پیشی کے موقع پر شاعر احمد فرہاد نے ہتھکڑیاں چوم کر شعر پڑھ دیا جس پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں داد دی۔
تفصیلات کے مطابق شاعر احمد فرہاد کی درخواست پر بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا،یکم جون کو ہوئی گذشتہ سماعت کے دوران عدالت نے احمد فرہاد کے وکیل کی درخواست پر ان کے طبی معائنے کا حکم دیا تھا۔
مظفر آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سلو پوائزن کے شبے کی درخواست پر شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دیا تھا۔
اس موقع پر سرکاری وکیل نے جواب کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی تھی جس پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ پیر 3 جون کو (آج) کیس پر بحث کی جائے گی۔
شاعر احمد فرہاد نے پیشی کے موقع پر ہتھکڑیاں چوم کر شعر پڑھ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔