(ویب ڈیسک ) کوئٹہ میں کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ یوسی سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے گیا رہ کان کن جان بحق ہوگئے ہیں ۔ کان کن کان کے اندر کان کنی کررہے تھے ، زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کان کن جاں بحق ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ تمام جاح بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے۔
واضح رہے کہ یوسی سنجدی کوئٹہ شہر سے 40 کلو میٹر دور ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے میں کول مائن میں دم گھٹنے سے 11 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔اللہ تعالٰی سوگوارخاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔