(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی کےعلی امین گنڈاپور نے کہا بانی پی ٹی آئی جعلی کیسز میں جیل کاٹ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا اس کا جواب کون دے گا؟ جس نے بے بنیاد کیس بنایا اس سے حساب لیں گے اور وہ حساب کے لیے تیار رہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کےعلی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سائفر کیس وڑ گیا، عمران خان جیلوں میں صرف اس لئے سزا کاٹ رہا ہے کہ اُس نے پاکستان کی بات کی، عوام کی ، اسلام کی، کشمیر ، فلسطین اور امربالمعروف کی بات کی،بانی پی ٹی آئی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا اس کا جواب کون دے گا؟ اس کا جواب کون دے گا؟ سائفر کیس میں جھوٹی گواہیاں دیں اور پوری قوم کو گمراہ کیا۔
توشہ خانہ سے اگر عمران خان نے گھڑی لی ہے تو جس نے لی وہ کون تھا اُس تو کوئی جانتا ہی نہیں اور اُس کو سزا ہوئی صرف عمران خان سزا کاٹ رہا ہے، توشہ خانہ سے آپ گھڑی لاسکتے ہیں جبکہ گاڑی نہیں، گاڑیاں نکالنے والے کوئی وزیراعظم بنا ہوا ہے کوئی وزیراعلیٰ پنجاب بنی ہوئی ہے تو کوئی صدر بنا ہوا ہے اور یہ سب ریکارڈ پر ہے، یہ کیسا قانون ہے میرے لئے اور دوسرے کے لئے اور؟
عمران خان یہی چاہتے تھے کہ ہمیں دو نہیں ایک پاکستان چاہیے مگر جو حالات ہوچکے ہیں اس سے نمایاں ہورہا ہے کہ یہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں، اس سے پہلے پاکستان کو دو ٹکڑے کیا گیا اُس کی وجہ بھی یہی ہی تھی اور آج آپ پھر اُسی عمل کو دوہرا رہے ہیں، ہمیں کبھی غداری کے سرٹیفکیٹ دے رہے ہو تو کبھی دہشتگری کے، کیا مذاق بنایا ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ چیف الیکشن کمشنر صاحب فون کر کر کے میرے پر کیس کروا لو، نااہل کروا دو، عوام کی طاقت سے دوبارہ آؤں گا، تمیں آئین شکنی کا جواب دینا پڑے گا، لعنت بھیجتے ہیں ایسی کرسیوں پر جو ہمارے نظریے کیخلاف جائیں۔
سائفر کیس کھودا پہاڑ نکلا چوہا، وہ بھی مرا ہوا، ہماری برداشت کی حد ختم ہورہی ہے، کہتے ہیں پاکستان کا سوچو، او پاکستان کا ٹھیکہ میں نے لیا ہے؟ میرا لیڈر جیل میں ہے، پارٹی توڑ دی گئی۔