”جا نئے!عبدالحفیظ شیخ کون ہیں؟“

08:39 AM, 3 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز)وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور دنیا بھر کے اہم اداروں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے معیشت دان ہیں۔تفصیلات کے مطابق عبدالحفیظ شیخ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں پیدا ہوئے۔والد غلام نبی ایڈووکیٹ کا شمار پیپلز پارٹی کے با نیوں میں ہوتا ہے۔امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی سے اکنامکس کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔1990ء میں ورلڈ بنک ملازمت اختیار کی۔سعودی عرب میں عالمی بنک کے پروگرام چیئر مین رہے۔سری لنکا ٗ ملائشیا ٗ کویت سمیت 25ممالک میں عالمی بنک کے مشیر رہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں پہلی بار سیاست میں آئے2000سے 2003ء تک سندھ کے وزیر خزانہ رہے۔مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر 2003ء میں سینیٹر منتخب ہوئے۔وفاقی وزیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری بھی رہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2010ء اور 2012ء میں ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے۔
مزیدخبریں