سینٹ انتخابات: پی ٹی آئی کے کریم بخش کی ”پاوری“

08:50 AM, 3 Mar, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) اپنی ” پاوری“ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دانانیر مبین کی گونج سینٹ انتخابات میں بھی سنائی دی جب پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کریم بخش بھی اپنے پارٹی ممبران کے ساتھ ” پاوری“ کرتے دکھائی دئیے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی کریم بخش جو گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا پر اس حوالے سے نظر آرہے تھے کہ انہوں نے اپنی پارٹی سے بغاوت کر دی ہے لیکن آج انتخابات کے موقع پر کریم بخش واپس اپنے پارٹی ممبران کے ساتھ نظر آئے اور نہ صرف نظر آئے بلکہ وہ ان کے ساتھ ” پاوری‘ کرتے بھی نظر آئے۔https://twitter.com/ShahzadQPTI/status/1367020151875334148آج جب کریم بخش اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سندھ اسمبلی پہنچے تو ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شہزاد قریشی اور دیگر ممبران نے ” پاوری“ کی۔ شہزاد قریشی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کہتے نظر آئے ”یہ میں ہوں ٗ یہ ایم پی ایز ہیں اور یہ کریم بھائی ہیں“۔
مزیدخبریں