اٹک: زیادتی کیس کا ملزم ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

10:25 AM, 3 Mar, 2021

احمد علی

اٹک(پبلک نیوز) اٹک میں آٹھ سالہ معصوم فاطمہ کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اٹک میں آٹھ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا اور موقعے سے فرار ہو گیا۔ اٹک پولیس نے واقعے کے فوری بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا جبکہ ڈی پی او اٹک نے معاملے پر خصوصی ٹیم بنا کر تفشیش کی ہدایت کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ریڈ کے لیے پولیس کے پہنچنے پر غازی انٹر چینج کے قریب پر فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران ملزم دوست محمد اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس کی کارروائی پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمربستہ ہے، بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزیدخبریں