ووٹ پر دستخط:وزیر اعظم ٗ شہریار آفریدی سے ناراض
11:30 AM, 3 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان ٗ شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر سخت ناراض ٗ آپ کو نہیں معلوم کہ کس طرح ووٹ کاسٹ کرتے ہیں؟ وزیر اعظم کا سوالتفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات میں وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ووٹ پر دستخط کر دئیے اور جب انہوں نے اس بابت وزیر اعظم عمران خان کو بتایا تو انہوں نے اس پر سخت ناراضی کا ا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ کس طرح ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔ آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کردی؟ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے۔ آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ اس سے قبل وزیر مملکت شہریار آفریدی نے اپنے ووٹ پر ترجیحی امیدواروں کے نمبر لکھنے کے بجائے اپنے دستخط کر دئیے اور جب انہوں نے ریٹرننگ آفیسر سے نیا بیلٹ پیپر ما نگا تو انہیں انکار کر دیا گیا۔ جس پر شہریار آفریدی نے خط لکھ کر الیکشن کمیشن سے استدعا کی۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ گزشتہ کئی دنوں میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پارٹی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کر سکے۔ انہوں نے غلطی سے اپنے ووٹ پر دستخط کر دئیے اس لئے انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کیا جائے۔ شہریار آفریدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آ ر او کو دوبارہ بیلٹ پیپر کیلئے درخواست دی جس پر آر او کو ابھی فیصلہ کرنا پڑا۔جس کا وہ انتظار کر رہے ہیں۔ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیر اعظم مجھ پر ناراض ہوئے ہیں۔بیلٹ پیپر کا بتایا تو وزیر اعظم نے آر او کو درخواست دینے کا کہا۔انہوں نے مجھے کہا کہ تم میرے سب سے وفادار اور اعتماد ساتھی ہو۔تم پر رتی برابر بھی شک نہیں ہے۔ غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے۔