سینیٹ الیکشن: پولنگ کا وقت ختم، گنتی جاری

11:31 AM, 3 Mar, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) سینیٹ الیکشن میں انتخاب کے لیے ملک کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ جاری رہی۔  

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی 12،12 نشستوں پر الیکشن ہوا جبکہ  سندھ میں 11 اور وفاق کی 02 نشستوں پر مقابلہ ہوا۔ قومی اسمبلی کے 340 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ سندھ اسمبلی میں 167 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ 342 کے ایوان میں سے جماعت اسلامی کے واحد رکن نے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا جبکہ ڈسکہ کی نشست الیکشن کے کالعدم قرار دیئے جانے کی وجہ سے خالی ہے۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ میں سخت مقابلے کی توقع ہے جبکہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور ن لیگ کی فرزانہ کوثر مد مقابل ہیں۔

سینیٹ الیکشن میں زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی، انتخاب شروع ہوا تو پی ٹی آئی شفیق آرائیں نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ دوسرا ووٹ فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔

سینیٹ الیکشن کے لیے قومی اسمبلی ہال کو پولنگ سٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا اور الیکشن کمیشن کا عملہ بھی وہاں موجود رہا۔ یاد رہے کہ پنجاب کی 11 نشتوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں