حکومت کو بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کامیاب
01:39 PM, 3 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) سینٹ الیکشن کا سب سے بڑا معرکہ اپوزیشن نے جیت لیا. سینیٹ الیکشن میں حزبِ اقتدار کی جماعت تحریک انصاف کو بڑا اپ سیٹ، پی ٹی آئی کے حفیظ شیخ کے مقابلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا کامیاب قرار پائے ہیں۔ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کر دیا. جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ لیے۔ 7 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ حفیظ شیخ کے پولنگ ایجنٹ زین قریشی نے گنتی پر اعتراض اٹھایا۔ اعتراض پر ووٹوں کی گنتی دوبارہ گنتی کی گئی۔ اس موقع پر اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ نوید قمر بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارسید یوسٖف رضا گیلانی کی کامیابی نے تاریخ رقم کر دی. ملکی سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار حکمران جماعت کو سینٹ الیکشن میں قومی اسمبلی میں شکست ہوئی ہے. سید یوسف رضا گیلانی سینٹ کے رکن بننے والے پہلے سابق وزیراعظم بن گئے.پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ انتخابات میں تاریخی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے، سلیکٹڈ اور جعلی وزیراعظم اپنے ہی ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں، آج ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی کہ 2018 کا مینڈیٹ جعلی تھا.ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران عوام پہلے ہی سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومت کو مسترد کر چکی ہے، آج پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی تاریخی فتح نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے کرکے مینڈیٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ہے، اب عمران خان فوری طور پر وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں.