وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

06:37 PM, 3 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد( پبلک نیوز) وزيراعظم عمران خان کا  قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لينے کا فيصلہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ضمیر کے سوداگروں نے جمہوریت کے نام پر ضمیر کی خریداری کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانیے پر مہر ثبت کر دی گئی۔ ہم نے20سینیٹرز کو ضمیر بیچنے پر پارٹی سے نکالا۔ یوسف رضا گیلانی کو جیتانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کرانےسے  سے کرپشن کاخاتمہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن  الیکشن میں شفافیت کے حوالے سے ناکام رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وقت کی کمی کا عذر قبول نہیں۔ الیکشن کمیشن میں ایک رات پہلے ویڈیو دکھانے کی کوشش کی گئی۔ بد قسمتی سے الیکشن کمیشن نے ہماری بات نہیں سنی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو میں گیلانی صاحب کے بیٹے کی آواز عوام کے سامنے تھی۔ ہم نے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے شفاف الیکشن کرائے جائیں۔ ہمیں کہا گیا ٹیکنالوجی استعمال کریں گے لیکن اگلے الیکشن میں۔ کرپشن کے خلاف جنگ کو جاری رکھیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے علمداروں نے جمہوری قدروں کو روند ڈالا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں