پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12 بجے، 04 مارچ 2021

07:00 PM, 3 Mar, 2021

شازیہ بشیر
وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے وقت کی کمی کا عذر قبول نہیں، جمہوریت کے علمداروں نے جمہوری قدروں کو روند ڈالا، سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد نشست کھو دینے کے بعد شاہ محمود قریشی کی دھواں دھار پریس کانفرنسسینیٹ الیکشن میں حزبِ اقتدار کی جماعت تحریک انصاف کو بڑا اپ سیٹ، پی ٹی آئی کے حفیظ شیخ کے مقابلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا کامیاب قرار پائے ہیں۔خیبر پختونخوا میں ہونے والی 12نشستوں میں سے 10نشتیں حکمران جماعت کے نام ہو گئیں۔ جنرل نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز، محسن عزیز، لیاقت ترکئی، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ کامیاب ہوئے۔ جنرل نشست پر جے یو آئی ف کے عطاء الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہدایت اللہ کامیاب قرار پائے۔ سندھ میں پلوشہ زئی خان اور خالدہ اطیب، فاروق حمید نائیک اور سیف اللہ ابڑو، شیری رحمان، فیصل سبزواری، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر، فیصل وائوڈا، شہادت اعوان اور جام مہتاب حسین ڈھر بالترتیب کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی نے 7 جبکہ تحریک انصاف نے 2 اور ایم کیو ایم نے 2 نشستیں حاصل کیں۔جنرل نشستوں پر آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب قرار پائے۔ بی اے پی کے منظور احمد کاکڑ، سرفراز احمد بگٹی اور پرنس احمد عمر احمد زئی نے کامیابی حاصل کی۔ بی این پی (مینگل) کے محمد قاسم اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارباب عمر فاروق بھی جنرل نشست پر کامیاب ہوئے۔لاہور کی احتساب عدالت نےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن ریور پراجیکٹ کیلئے زرعی اراضی کو منصوبے میں شامل کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا ہے اور استفسار کیا ہے کہ منصوبے میں مفاد عامہ کیلئے کیا ہے؟بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم کو مبارک ہے، جمہوری طریقہ سے الیکشن لڑا ہے شکست دی ہے، اگر جمہوریت سے چلیں گے تو مخالف کو شکست دیں گے، انھوں نے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کر دیا
مزیدخبریں