پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے لائی گئی خاتون زندہ نکلی

07:05 AM, 3 Mar, 2022

Rana Shahzad
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انڈیا میں ایک خاتون کو ڈاکٹروں کی جانب سے مرہ قرار دئیے جانے کے بعد چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔ پوسٹ مارٹم روم سے واپس لائی گئی زندہ خاتون کے معاملے پر ہسپتال میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈاکٹروں پر خاتون کی حالت اور اس سے دیکھنے میں انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت میں علاج کے لئے ہسپتال لائی گئی اس خاتون کا معائنہ کیا اور موت کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ کسی بھی مریض کی موت کا اعلان کرنے سے پہلے الیکٹرو کارڈیوگرام کرنا ضروری تھا لیکن ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور اینستھیزیالوجسٹ نے خاتون کو مردہ قرار دے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس انڈین خاتون کو مردہ قرار دے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے لے جایا گیا۔ خاتون کے شوہر نے پوسٹمارٹم روم میں لے جانے سے قبل بیوی کا ہاتھ پکڑ کراس کی نبض معلوم کی تو وہ معمول کے مطابق جاری تھی اور دل کی دھڑکن بھی چل رہی تھی۔ شوہر نے بیوی کو وہاں سے فوری طور پر وہاں سے نکالا اور ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال میں معلوم ہوا کہ اس کے دل کی دھڑکن اور سانسیں باقاعدگی سے کام کر رہی ہیں۔ جس کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کے اہلخانہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائے۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خاتون کو مردہ قرار دینے والے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مزیدخبریں