پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

05:43 PM, 3 Mar, 2023

احمد علی
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دید ی ۔ کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر201 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور کی دوسری گیند پر 204 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز 34، رسی وین ڈیر ڈوسن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف 41 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔اعظم خان نے دھواں دار 72 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ کراچی کنگز کے محمد عامر، عامر یامین اور تبریز شمسی نے 1، 1، آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم نے 54 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عماد وسیم کی اننگز میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ عرفان خان 30، ایڈم روسینگٹن 20، طیب طاہر 19، شعیب ملک 12 اور شرجیل خان 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کَرن نے 2، فہیم اشرف، رومان رئیس اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
مزیدخبریں