بارشوں کا ایک اور سپیل ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں کی پیشگوئی

09:23 AM, 3 Mar, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

برسات کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کا سبب بننے والا ایک اور موسمیاتی سسٹم جلد ملک میں داخل ہونے والا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔

 این ڈی ایم اے نے 5 سے 7 مارچ کے درمیان مزید بارشوں کی وارننگ دی ہے۔ 

مزیدخبریں