ویب ڈیسک: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ذہنی مریضوں کے سیل میں ہونے والے جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور ذہنی مریض قیدی انتقال کرگیا۔
ذہنی مریض احسن نے اڈیالہ جیل میں 28 فروری کو ساتھی قیدیوں پر اینٹوں سے حملہ کیا تھا۔
جیل حکام کے مطابق جھگڑے کا معاملہ ذہنی مریضوں کے سیل نمبر 8 میں پیش آیا تھا جہاں قیدی احسن نے پانی والے مگ سے دیوار سے اینٹ کھرچ کر نکالی اور دیگر ذہنی مریض قیدیوں پر حملہ کر دیا تھا۔
جیل حکام کا بتانا تھا کہ اینٹ کے حملے میں سوئے ہوئے قیدی زخمی ہوئے تھے، زخمی قیدیوں میں اعجاز ربانی، شیراز اور حماد علی شامل تھے۔
اس سے قبل زخمی اعجاز دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھااب حماد نامی قیدی بھی انتقال کرگیا ہے جس کے بعد انتقال کرنے والے قیدیوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔