(ویب ڈیسک ) شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے وزیراعظم کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صدر مملکت کو بھی مطلع کر دیا ۔
اسپیکر ایاز صادق نے صدر مملکت صدر عارف علوی کو خط لکھا ، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ این اے 123 سے منتخب ممبر قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف 201 ووٹ لے کر قومی اسمبلی سے قائد ایوان منتخب ہو گئے ہیں ۔
شہباز شریف آرٹیکل 91 کے تحت 201 ووٹ لے کر قومی اسمبلی سے قائد ایوان منتخب ہوئے۔