(ویب ڈیسک )جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کوالیکشن ہوئے تھے ، ہم نے ملک بھر میں اس الیکشن کو مسترد کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن کے 2024 نے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، ہم تحفظات کے ساتھ پارلیمنٹ میں جا ئیں گے۔
سربراہ جمیعت علماء اسلام نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے ،جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، قوم کے دلوں پر یہ حکومت نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں ، یہ دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ بھرپور تحریک چلائیں گے ، اس طرح نہیں رہیں گے ، ہم ان حالات کو تسلیم نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے ، اقتدار کی کرسی کو جاگیر سمجھ لیا ہے۔ سندھ اسمبلی خریدی گئی ہے ، خیبرپختواہ کی اسمبلی خریدی گئی ہے۔