ویب ڈیسک: پنجاب کے طلباء کیلئے خوشخبری، انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔وزیر تعلیم کا کہناہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 1,10,000 طلباء میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم کا کہناہے کہ پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلباءاپلائی کر سکیں گے۔بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء لیپ ٹاپ سکیم کے اہل ہوں گے۔ طلباء کو 13 ویں جنریشن کے جدید ترین کور i7 لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔
وزیر تعلیم سکندرحیات نے کہا کہ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا۔ طلباء آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر متعلقہ معلومات مہیا کر دی گئی ہیں۔بی ایس طلباء کیلئے 65 فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کردیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم کا کہناہے کہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔لیپ ٹاپ سکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سے زائد طلباء رجسٹریشن کروا چکے۔