"کہا گیااعتراف کروگے تو سزا کم کروائی جائے گی"،ملزم شیراز کےاعترافی بیان کی درخواست مسترد

01:49 PM, 3 Mar, 2025

ویب ڈیسک: کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم شیراز کو دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو  مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔

ملزم کے بیان پر عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم شیراز کی اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی۔ دوران سماعت ملزم شیراز نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کاکہناہےکہ وہ اس کیس کا گواہ ہے، اس کے سامنے ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایاکہ وہ بےبس اورلاچارتھا اس لیے کچھ نہیں کرسکا۔ملزم کاکہناہے کہ اس نےآج تک جوپولیس کو بتایاوہ گواہ بن کربتایاتھا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کاآج کابیان ہمارے حق میں گیاہے۔ ملزم نے اعتراف کیاہے کہ اس کےسامنے قتل ہوا۔ 

ملزم شیراز نے کہا کہ میں ملزم نہیں بلکہ  چشم دید گواہ ہوں۔ میں واحدچشم دید گواہ ہوں جس کےسامنے ارمغان نے مصطفی عامرکو وحشیانہ اندازمیں قتل کیا۔ میں وقوعہ کےوقت بے بس تھا۔ مجھےاس کیس میں پھنسایاجارہاہے۔ارمغان نے لوہے کے راڈ سےمارا، پھر اسے گن پوائنٹ پر بلوچستان لےکرگیا اور وہاں گاڑی سمیت جلادیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں