چیمپئنز ٹرافی 2025 ؛ سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

04:27 PM, 3 Mar, 2025

ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کرس گفنی اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں مائیکل گف تھرڈ امپائر اور اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے، لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل کے لیے کمار دھرما سینا اور پال ریفل آن فیلڈ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔

جوئیل ولسن تھرڈ امپائر، احسن رضا چوتھے امپائر جبکہ رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل 4 مارچ دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل ساؤتھ آفریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزیدخبریں