(ویب ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ، دوسری طرف آئی ایم ایف حکام نے ایف بی آر سے بات چیت کی گئی۔
ہنڈرڈانڈیکس 1264 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔
مارکیٹ میں 85 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 287 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 20 کروڑ 88 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔
سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 113,591 جبکہ کم ترین سطح 111,829 پوائنٹس رہی ،خیال رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 143 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہوئے، آئی ایم ایف حکام نے ایف بی آر سے بات چیت کی گئی، چیئرمین ایف بی آر ، ممبر آڈٹ نےآئی ایم ایف حکام کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف نے آڈٹ نظام بہتر کرنے پر زور دیا۔