ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا، "ہمیں پوٹن کے بارے میں کم سوچنا چاہیے۔ اس کی جگہ ملک میں آ رہی دشواریوں اور پریشانیوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔"
یوکرینی صدر زیلنسکی کو ہیرو بنانے والے یورپی ممالک پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوٹن پر توجہ دینے سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کے اندر اصل مسائل پر توجہ دیں تاکہ ہماری حالت یورپ جیسی نہ ہو۔
ٹرمپ نے یہ طنز ایسے وقت میں کیا ہے جب گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اربوں ڈالر کے ساتھ یوکرین کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس فیصلے میں کئی دیگر یورپی ملک بھی شامل تھے۔
ساتھ ہی یوکرین,روس جنگ کے حل کو لے کر کئی یورپی ملکوں نے لندن میں ایک مشترکہ میٹنگ میں شرکت بھی کی جس میں زیلنسکی بھی شامل تھے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر لکھا، "ہمیں پوٹن کے بارے میں کم سوچنا چاہیے۔
اس کی جگہ ہمیں اپنے ملک میں آ رہے غیر قانونی تارکین وطن، ریپسٹ گینگس، ڈرگس مافیاؤں، قاتلوں اور ذہنی طور پر بیمار لوگوں کے بارے میں زیادہ سوچنا چاہیے تاکہ آج جو یورپ کے حالات ہیں ویسے ہمارے نہ ہونے پائیں۔"