اے سی سیالکوٹ ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ

06:30 AM, 3 May, 2021

حسان عبداللہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو سب کے سامنے جھاڑ پلا دی. ویڈیو وائرل ہونے پر یہ واقعہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے موضوع بحث بن گیا.

تفصیلات کےمطابق فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں سستے رمضان بازار کا معائنہ کرنے پہنچیں تو ناقص اشیا کی فروخت دیکھ کر برہم ہو گئیں اور اے سی سونیا صدف کو سب کے سامنے ڈانٹ دیا۔ ڈانٹے ہوئے ان کی بننے والی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے رویے کی مذمت سامنے آئی ہے جبکہ کچھ لوگ انکی سپورٹ بھی کررہے ہیں اس حوالے سوشل میڈیا پر مختلف ٹرینڈز چل رہے ہیں‌. #ACSIALKOT اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر جبکہ فردوس عاشق اعوان کی حمایت میں بھی #افسر_شاہی_عوام_کو_جوابدہ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ چل رہا ہے.

'

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے سیالکوٹ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتظامی افسر کے ساتھ غیر مہذب برتاو کی مذمت کرتے ہیں، اس کے علاوہ مریم نواز شریف کی جانب سے بھی فردوس عاشق اعوان کی مذمت کی گئی ہے.

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا! میں ذاتی طورپر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں وہ ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں! خواتین کا ہمارے معاشرے کے گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئیند ہے جسے سراہا جانا چاہیئے

مزیدخبریں