آئی پی ایل بھی کورونا کی لپیٹ میں آ گئی

09:06 AM, 3 May, 2021

حسان عبداللہ

نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارتی ایونٹ آئی پی ایل پرکورونا کا حملہ، انڈین پریمیر لیگ بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئی۔ کول کتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان آج ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق کول کتہ نائٹ رائیڈرزکے دو کھلاڑی کورونا وائرس سے دوچار ہیں، آئی پی ایل میں شریک بعض کھلاڑی کورونا کے خوف کے باعث پہلے ہی ایونٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 لاکھ 68 ہزار 147 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ ہو گئی، ایک دن میں کورونا سے مزید 3 ہزار 417 اموات ہوئیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 18 ہزار ہو گئی۔ دوسری جانب امریکا کے بعد تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور نائجیریا نے بھی بھارتی شہریوں پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔

مزیدخبریں