چودھری برادران کیخلاف دو انکوایریاں بند کرنیکی اجازت

12:21 PM, 3 May, 2021

احمد علی

لاہور ( پبلک نیوز) احتساب عدالت نے چوہدری برادران کے خلاف دو انکوایریاں بند کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زاٸد اثاثے انکوایریاں بند کرنے کی اجازت دی۔ عدالت نے کہا ہے کہ امدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں چوہدری برادران کے خلاف ثبوت نہیں ملے۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے غیر قانونی بھرتیاں کے خلاف انکوائری پر 6 مئی کو دلائل طلب کرلیے۔ چودھری برادران سمیت دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی درخواست نیب لاہور نے دائر کی۔

مزیدخبریں