وزیر اعظم نے سینئر افسروں کی ترقی کیلئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

01:22 PM, 3 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سینئر افسروں کی ترقی کے لئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔ بورڈ میں گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں افسران کو ترقی دی جائے گی۔

سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلیشمںٹ اور وزیراعظم کے سیکرٹری شرکت کریں گے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو، پولیس، فارن، سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کے کیسز زیر غور آئیں گے۔

مزیدخبریں