عائزہ خان کے گھر’نئے مہمان‘ کی آمد

01:41 PM, 3 May, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پاکستان میں صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کے گھر نئے مہمان کی انٹری ہو گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ اپنے گھر آنے والے نئے مہمان بلکہ ممبر کے بارے میں اپنے مداحوں بتایا۔ یہ ویڈیو ان کے گھر آنے والے نئے ممبر طوطے کی ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ نئے مہمان کا نام بھی بتایا۔ طوطے کا مینو ہے۔ جس سے ویڈیو کے ذریعہ انھوں نے ملاقات کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر کے نئے ممبر سے آپ کی ملاقات کرا رہی ہوں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ چپکے چپکے ڈرامہ تو ختم ہو جائے گا مگر مینو ہمیشہ میرے دل کے پاس رہے گا۔ اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ جبکہ لاکھوں کی حساب سے اس پر ویوز بھی آ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عائزہ خان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ چپکے چپکے میں کام کیا۔ ان کے منفرد کردار کو خاصی مقبولیت بھی ملی۔

مزیدخبریں