ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نئے سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میسجنگ ایپ کا یہ نیا فیچر وائس میسج بھینے والے صارفین کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔
واٹس صارفین کی کثیر تعداد وائس میسج بھیجنے کو ترجیح دیتی ہے۔ جس کی ایک وجہ لکھنے میں زیادہ وقت کا لگنا ہے اور دوسری اہم وجہ زیادہ تر صارفین کا ان پڑھ ہونا ہے۔ یہ وجہ ہے کہ وہ بآسانی واٹس پر اپنی آواز میں پیغام بھیج کر اپنا مقصد حاصل کر لیتے ہیں۔
واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب بیٹا انفو کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میسجنگ ایپ نے اپنے صارفین کو وائس میسج ریویو کرنے کا آپشن دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں شائع کیے جانے والے سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائس میسج کو بھیجنے والے آپشن کے ساتھ ریویو کا آپشن دیا گیا ہے۔ صارفین اپنا وائس میسج بھیجنے سے ریویو کر سکتے ہیں، اگر اس میں کوئی تبدیلی درکار ہو تو منسوخ کر کے دوبارہ درست انداز میں میسج بھیج سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ ایسی سہولت نہیں تھی بلکہ اگر میسج سینڈ ہو گیا ہوتا تو صرف ڈیلیٹ کرنے کی آپشن موجود تھی۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کو متعارف کرانے کی حتمی تاریخ تاحال نہیں بتائی۔ یہ فیچر ابتدائی طور پر واٹس ایپ بیٹا ورژن پر قابل استعمال نہیں ہو گا۔