وزیر اعلیٰ محمود خان شوگر کے مریض یتیم بچے کے مسیحا بن گئے

03:49 PM, 3 May, 2021

احمد علی

پشاور ( پبلک نیوز) لیڈر وہ جو انسانیت کا درد سمجھ سکے۔ وزیر اعظم عمران خان کی انسان دوستی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی مثالی شخصیت بن گئے۔

وزیر اعلی محمود خان لاوارث اور بیمار بچے کے مسیحا بن گئے۔ وزیر اعلی نے فوری طور پر بچے کو " زمونگ کور" میں رکھنے کی ہدایت کر دی۔ انھوں نے بچے کا علاج سرکاری سطح پر کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

خیال رہے کہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ انور ولد اکبر علی سکنہ ہوتی نہر مردان شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔ انور کا کہنا ہے کہ والدین جائیداد کے تنازع پر قتل کر دیئے گئے اور جائیداد پر چچا قابض ہے۔ میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ اس لیے بس اسٹینڈ پشاور میں رہتا ہوں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بچے کو جائیداد میں اس کا حق دلانے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اس پر فوری عمل در آمد کا بھی حکم دے دیا۔ محمود خان نے بچے کو کپڑے اور دیگر تحائف بھی دیئے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت غریبوں اور لاچاروں کی  مددگار ہے۔ پناہ گاہ، کوئی بھوکا نہ سوئے اور دیگر پروگرام غریبوں کی فلاح کیلئے شروع کیے۔

مزیدخبریں