ساہیوال سے دنیا پور جانے والی مسافر وین الٹ گئی، ایک خاتون جاں بحق

03:59 PM, 3 May, 2021

احمد علی

خانیوال ( پبلک نیوز) جہانیاں کے نزدیک جنگل مڑیالہ ساہیوال سے دنیا پور جانے والی مسافر وین الٹ گئی۔ حادثہ میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 1 خاتون زخمی ہو گئی۔

ریسکیو1122 کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹی۔ ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون اور نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ خیال رہے کہ تیز رفتاری کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔ آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں