کراچی ( پبلک نیوز) خاتون کا مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا معاملہ، ماڈل ٹرائل کورٹ وسطی نے گرفتار ملزم ارتضیٰ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم کی ایک لاکھ میں ضمانت منظور کرلی۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مقدمے میں مرکزی ملزم وقاص سمیت چھ ملزمان گرفتار ہیں۔ کیس میں تین مرکزی ملزم ہیں۔ پولیس نے دیگر ملزمان کو صرف شک کے بنا پر گرفتار کیا۔ پورے معاملے میں میرے موکل کا کوئی کردار ہی نہیں تھا۔
پولیس کے مطابق شارع نور جہاں کی حدود میں خاتون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کی۔ کیس میں وقاص، اسد سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کیس میں تین ملزمان نا معلوم ہیں جنہیں گرفتار کرنا ہے۔