سندھ اسمبلی کے جاری اجلاس میں بجلی چلی گئی

05:11 PM, 3 May, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) سندھ اسمبلی کا ایوان ایک انتہائی دلچسپ ایوان ہے جہاں سے تقریباً ہر اجلاس کے دوران ایسا کچھ نہ کچھ ضرور دیکھنے یا سننے کو ملتا ہے جو آپ کو اپنی طرف لازمی طور پر متوجہ کر لیتا ہے۔

سندھ اسمبلی میں آج بھی اجلاس جاری تھا جس دوران ایک انتہائی غیر متوقع عمل ہوا۔ ہوا یوں کہ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا جب اچانک لوڈ شیڈنگ نے انٹری مار دی۔ سندھ اسمبلی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے روشنیوں کو ماند کر دیا۔

اسمبلی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث اجلاس میں روشنی کم ہو گئی۔ اسٹینڈ بائی جنریٹر سے چلنے والی لائٹیں جلتی رہیں۔

مزیدخبریں