عمران خان کا سپریم کورٹ، چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی پیغام

10:10 PM, 3 May, 2023

احمد علی
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے کے دن مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے اپنے اپنے گاؤں اور محلوں میں جمع ہو کر چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں۔ چئیرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے نام اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، ایک مافیا نے ہمارے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے، پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہو رہی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ لوگ الیکشن ہارنے سے ڈر رہے ہیں اس لیے پاکستان کے آئین اور سپریم کورٹ کو تباہ کر رہے ہیں، یہ چیف جسٹس اور دیگر ججز کے خلاف ہر قسم کا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ہفتے کے روز مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے اپنے گھروں سے باہر نکلیں، اپنے آئین کو، اپنے بچوں کے مستقبل کو، اپنی سپریم کورٹ کو بچانے کے لیے اپنے چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی دیکھائیں۔
مزیدخبریں