بادشاہ برطانیہ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی ،وزیرِ اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے

11:03 PM, 3 May, 2023

احمد علی
لندن : وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران بادشاہ برطانیہ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ برطانیہ کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں ، لندن پہنچنے پر پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر اور برطانیہ کے وزیرِ خارجہ کے خصوصی نمائندے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران بادشاہ برطانیہ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی میں شرکت کریں گے،اسکے علاوہ وزیرِ اعظم دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے سربراہانِ ممالک کی دعوت میں شرکت کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔
مزیدخبریں